سیل اور عقاب کے آپسی رابطے کا منظر جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا
اس طرح کے نایاب اور پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے منظر کو کیمرے میں قید کرنا واقعہ پہلا شاندار تجربہ تھا۔
انگلینڈ میں پرندوں کی ایک پیشہ ور فوٹوگرافر نے عقاب اور سرمئی سیل کے آپسی رابطے کی ایک انوکھی تصویر لی ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں لی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں یونیورسٹی آف پورٹسماؤتھ کے محققین نے ایک مطالعہ شائع کیا ہے جس میں ان 2 جانوروں کے درمیان انوکھے تعامل کی تفصیل جاری کی گئی ہے جس کا مشاہدہ نیو ٹاؤن ہاربر سے تعلق رکھنے والی پرندوں کی ماہر کلیئر جیکبز نے کیا۔
کلیئر نے یہ تصویر برطانوی جزیرے 'آئزل آف وائٹ' میں لی جہاں پانی کی سطح سے ایک سیل نمودار ہوئی جس نے اوپر اُڑتے عقاب پر اپنے منہ سے پانی کی دھاری ماری تاکہ اسے وہاں سے بھگا دیا جائے۔
کلیئر نے سفید دم والا عقاب کو پانی کی سطح پر جھپٹتے ہوئے دیکھا لیکن اسی دوران ایک بالغ سیل عقاب کے نیچے پانی سے ابھری اور پانی کی دھار منہ سے چھوڑی جو سیدھا عقاب کو لگی۔
کلیئر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ عقابوں کی تصاویر لینے کیلئے پرجوش ہوتی ہوں لیکن اس طرح کے نایاب اور پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے منظر کو کیمرے میں قید کرنا واقعہ پہلا شاندار تجربہ تھا۔