مماثل چہرے اور طرزِ زندگی والے اجنبیوں کی حادثاتی ملاقات

لوگ کہتے ہیں کہ ہم شاید بچھڑے ہوئے بھائی ہوں، مارک گارلینڈ


ویب ڈیسک March 10, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک جیسے چہرے والے، ایک جیسی عادتیں اور مشترکہ طور پر ایک ہی دوست رکھنے والے، اس قسم کی کہانی ہم نے شاید صرف فلموں میں ہی دیکھی ہو لیکن اگر حقیقی زندگی میں ایسا ہو تو کیا ہوگا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک برطانیہ میں ایک ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جب مارک گارلینڈ نامی دو افراد کی تھائی لینڈ جانے والی ایک پرواز میں حادثاتی طور پر ملاقات ہوئی۔ دونوں نمایاں طور پر ایک ہی جیسے لگ رہے تھے۔

الجھن کا آغاز اس وقت شروع ہوا جب 58 سالہ مارک گارلینڈ جو کہ پیشے کے لحاظ سے بس ڈرائیور ہیں، کو ایئرپورٹ پر بتایا گیا کہ وہ پہلے ہی اپنی پرواز میں جاچکے ہے۔

تاہم کچھ تاخیر کے بعد معلوم ہوا کہ فلائٹ میں ایک اور مارک گارلینڈ تھے جن کی عمر 62 سال ہے اور پیشے کے لحاظ سے معمار ہیں۔

ساڑھے گیارہ گھنٹے پر مشتمل سفر میں دونوں مارک ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ میں مصروف رہے جبکہ دیگر مسافر بھی اس انوکھے منظر سے محظوظ ہوئے بغیر نہیں رک سکے۔

دونوں آدمیوں نے اپنے حوالے سے حیران کن مماثلت دریافت کیں۔ وہ صرف 15 میل کے فاصلے پر رہتے تھے اور دونوں گھر سے نکلتے وقت اکثر ایک ہی راستہ اپنایا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ دونوںکی ایک ہی فرد سے دوستی بھی تھی۔

صرف یہی نہیں، دونوں افراد چار بچوں کے باپ تھے اور دونوں کی بیویاں نہیں تھی، ایک غیرشادی شدہ تھے جبکہ دوسرے طلاق یافتہ۔

دونوں مارک کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم حیران رہ گئے جب ہمارا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا اور کافی باتیں مشترک پائی گئیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہم شاید بچھڑے ہوئے بھائی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں