100 سال قبل بنی فلم کی گمشدہ ریل نیلام گھر سے دریافت

ویب ڈیسک  منگل 12 مارچ 2024

کینساس: امریکا میں 1923 میں بنائی گئی ایک خاموش فلم کی طویل عرصے سے گمشدہ ریل نیلام گھر سے دریافت ہوگئی۔ فلم عوامی نمائش کے لیے جلد پیش کی جائے گی۔

امریکی شہر کینساس سٹی سے تعلق رکھنے والے گیری ہگنز کے مطابق وہ گزشتہ برس نایاب فلموں کی تلاش میں ریاست نیبراسکا کے شہر اوماہا میں ہونے والی نیلامی میں گئے۔

گیری ہگنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوماہا میں ایک ڈسٹریبیوٹر موجود تھا جس کی کچھ فلمیں اس نیلام گھر میں موجود تھیں، لہٰذا وہ وہاں صرف یہ دیکھنے گئے کہ وہاں کیا کیا ہے۔

انہوں نے 20 ڈالر کے عوض فلم ریلز کا گٹھا خریدا جس میں ایک ریل پرانے کارٹون کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 20 ڈالر اب تک کی سب بہترین خرچ کی گئی رقم تھی۔

انہوں نے اپنے پروجیکٹر پر ان ریلوں کو چلایا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے اس میں خاموش فلموں کے دور کے بڑے ستاروں میں سے ایک کلیرا باؤ موجود تھیں۔

pounder

ہالی ووڈ تاریخ دان اور کلیرا باؤ کی سوانح حیات کے آفیشل مصنف ڈیوڈ اسٹین کا کہنا تھا کہ گیری نے جو ریل خریدی وہ ایک کامیڈی شارٹ ’دی پِل پاؤنڈر‘ کی تھی اور اس کے متعلق خیال تھا کہ یہ عرصے سے گمشدہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔