روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ 15 افراد ہلاک

روسی فوجی طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے


ویب ڈیسک March 12, 2024
حادثے کا شکار ہونے والے روسی فوج کے طیارے میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے، فوٹو: فائل

روسی فوج کا مال بردار طیارہ انجن میں آگ لگنے کے باعث ہچکولے کھاتے ہوا زمین بوس ہوگیا اور جہاز میں موجود تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مال بردار فوجی طیارے نے آئیون وہ کے علاقے سے پرواز بھری تھی۔ جہاز میں عملے کے 8 ارکان اور 7 مسافر سوار تھے۔

جس مقام پر طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہ یوکرین کی سرحد کے نزدیک ہے تاہم روسی فوج نے اس حادثے میں دہشت گردی یا یوکرینی فوج کی کارروائی کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔

پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فضا میں ہی طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی اور پھر طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس پر سرچ ٹیم کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا گیا۔

سرچ ٹیم کو روسی فوج کے طیارے کا جلا ہوا ملبہ ایک میدانی سے علاقے سے مل گیا۔ طیارے کے ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی ملٹری طیارے کے ایک انجن میں آگ لگی ہوئی ہے اور وہ تیزی سے عمودی حالت میں زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں