اسرائیل اورحماس میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں قطر

غزہ میں امن معاہدے کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا ، قطری وزارت خارجہ


ویب ڈیسک March 13, 2024
غزہ میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، قطر:فوٹو:فائل

قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں جلد جنگ بندی معاہدے کا امکان نہیں ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق کسی معاہدے کے قریب نہیں ہیں۔ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام فریقین مذاکرات پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ رمضان کے دوران ہی کسی معاہدے تک پہنچ سکیں تاہم معاہدے سے متعلق کوئی مخصوص وقت نہیں دیا جا سکتا کیونکہ تنازع کی نوعیت پیچیدہ ہے۔

فلسطین کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبرسے اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک 31,112 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں