ایک دن میں تین گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والا یوکرینی شخص
یوکرینی شخص داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگا کر تین گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے
یوکرین کے ایک طاقتور شخص نے اپنے داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگا کر تین گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈمیٹرو ہرونسکی نے یہ تینوں ریکارڈ ایک ہی دن میں قائم کیے اور اس کی شروعات بھاری گاڑی کو داڑھی سے کھینچ کر کی۔
ڈمیٹرو اس سے قبل 2019 اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن تب وہ اس کوشش میں ناکام ہوگئے تھے۔ داڑھی سے گاڑی کھینچتے وقت ٹھوڑی سے بال اکھڑ گئے تھے۔
ڈمیٹرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری کوشش کے لیے دوبارہ داڑھی بڑھائی اور مضبوطی میں اضافے کے لیے چٹیا بنانے کی مختلف تکنیکیں آزمائیں۔
اس بار انہوں نے کامیابی کے ساتھ داڑھی سے 2580 کلو گرام وزنی بس کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1951 کلو گرام وزن کھینچ کر بنایا گیا تھا۔
ڈمیٹرو نے دوسرا ریکارڈ گردن سے 7760 کلو گرام وزنی ریل گاڑی کھینچ کر بنایا جبکہ تیسرا ریکارڈ دانتوں سے سات گاڑیاں کھینچ کر اپنے نام کیا۔