واٹس ایپ کا پیغام کے متعلق نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ کی جانب سے بِیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش جاری ہے


ویب ڈیسک March 15, 2024

میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے بِیٹا ورژن میں پیغامات کو پِن کرنے کے متعلق نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیے جانے والے تازہ ترین بِیٹا ورژن میں کسی بھی چیٹ میں پن کیے جانے والے میسجز کی تعداد میں اضافے کی نشان دہی کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے میسجز کو پن کیے جانے کے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد کسی اعلان یا اہم معاملے کو باآسانی نظروں میں لانا یا پیچھے گئی چیٹ سے باآسانی ڈھونڈ نکالنا تھا۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ایک بجائے تین پیغامات کو پِن کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق فی الوقت بِیٹا ورژن میں تین پیغامات کو پن کیا جا سکتا ہے۔ جب صارف کسی چوتھے پیغام کو پِن کرنے کی کوشش کرے گا تب واٹس ایپ خود بخود سب سے پُرانے پیغام کو فہرست سے ہٹا دے گا تاکہ تین کی حد کو برقرار رکھا جا سکے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ البتہ، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں