متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 2 اپريل 2024
متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلیے 8 اپریل سے 14 اپریل تک تعطیلات ہوں گی، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کیلیے 8 اپریل سے 14 اپریل تک تعطیلات ہوں گی، فوٹو: فائل

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 8 اپریل بروز پیر سے 14 اپریل بروز اتوار تک پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

تعلیمی ادارے بھی 15 اپریل سے کھلیں گے تاہم پرائیوٹ سیکٹر میں عید کی چھٹیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور ممکنہ طور انھیں بھی 7 روز کی چھٹیاں دی جائیں گی۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

خیال رہے کہ سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی اس سال عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں ایک ہفتہ قبل ہی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل بروز پیر سے 11 اپریل بروز جمعرات تک 4 روز کی ہوں گی تاہم جمعہ اور ہفتہ کی معمول کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کُل 6 دن کی چھٹی ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔