ٹی20 ورلڈکپ 2024 انگلینڈ کو میگا ایونٹ سے قبل بڑا دھچکا

بین اسٹوکس نے خود کو ٹورنامنٹ سے قبل سلیکشن سے دور کرلیا، بورڈ کی تصدیق


ویب ڈیسک April 02, 2024
بین اسٹوکس نے خود کو ٹورنامنٹ سے قبل سلیکشن سے دور کرلیا، بورڈ کی تصدیق (فوٹو: کرک انفو)

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بین اسٹوکس کے ٹی20 ورلڈکپ 2024 نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔

انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹر بین اسٹوکس ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں سلیکشن پر دلچسپی نہیں رکھتے اور انکا اولین مقصد بولنگ کیلئے مکمل فٹ ہونا ہے۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سے سیریز سے مکمل فٹ ہونا چاہتے ہیں، اس لیے وہ میگا ایونٹ کھیلنے سے گریز کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں کون کھیلے گا؟ فہرست تیار

بین اسٹوکس کا ٹی20 ورلڈکپ نہ کھیلنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ بالنگ کیلئے فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ مستقبل میں بطور آل راؤنڈر میں ٹیم میں جگہ بناسکوں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈکپ کی قربانی دینے سے مجھے مستقبل میں بطور آل راؤنڈر کھیلنے میں مدد ملے گی، میری کپتان، کوچ اور تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں