آئی پی ایل2024 دو میچز ری شیڈول ہوگئے مگر کیوں

حکام کو مذہبی تہوار اور الیکشن کے باعث سیکیورٹی کے فراہمی میں مشکلات


ویب ڈیسک April 02, 2024
حکام کو مذہبی تہوار اور الیکشن کے باعث سیکیورٹی کے فراہمی میں مشکلات (فوٹو: کرک انفو)

بھارت میں ریاستی الیکشن کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2 میچز ری شیڈول کرنا پڑگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی تہوار اور الیکشن کے باعث سیکیورٹی کے فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں، جس کے باعث 2 میچز کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ، جو پہلے 17 اپریل 2024 کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ہونا تھا، اب ایک دن پہلے 16 اپریل 2024 کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ شائقین کو ہاردک کیخلاف پوسٹرز اسٹیڈیم میں لیجانے سے روک دیا گیا

اسی طرح نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد پہلے 16 اپریل 2024 کو گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کی میزبانی کرنے والا تھا۔ میچ اب 17 اپریل، 2024 کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: احمد آباد کے شائقین کرکٹ، دنیا کے سب سے بدتمیز کراؤڈ میں شامل! مگر کیوں؟

واضح رہے کہ عام انتخابات کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں آئی پی ایل کے فکسچر جاری کیا تھا، پہلے مرحلے میں 21 جبکہ بقیہ میچز انتخابات کے بعد شیڈول کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں