’’ آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہا ہوں‘‘ نوازشریف اور رانا محمودالحسن میں دلچسپ مکالمہ

ویب ڈیسک  منگل 2 اپريل 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار رانا محمود الحسن میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ 

نواز شریف جب ووٹ کی پرچی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پولنگ عملے کے پاس کھڑے ہوئے تو رانا محمود الحسن نے آگے بڑھ کر ان سے ہاتھ ملایا, اس پر نواز شریف نے ان سے پوچھا کہ’’  کیا حال ہے رانا صاحب ‘‘

جواب میں رانا محمودالحسن نے کہا کہ سر آپ کا شکریہ۔

نواز شریف  نے ان سے مزید کہا کہ ’’آپ کو ووٹ بھاری دل سے دے رہا ہوں، میرے دل پر بوجھ ہے۔‘‘

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ  رانا محمود الحسن طویل عرصہ مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہے تھے  اور الیکشن سے پہلے جنوری 2024 میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔