دھمکی آمیز خطوط کا مقصد ججز کو جوڈیشل کونسل میں بھیجی گئی شکایت سے پیچھے ہٹانا ہے پی ٹی آئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصول ہونے کی فوری اور جامع تحقیقات کی جائیں، پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 02, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصول ہونے کی فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مہلک/زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکانا اور انہیں سپریم جیوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

ترجمان نے کہا کہ ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خط لکھنے والے ججز کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مداخلت اور بدمعاشی کے مؤثر تدارک اور عدلیہ کو ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں