ٹک ٹاک کا انسٹاگرام کے مقابلے پر ایپ لانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی تصاویر اور تحریر کے لیے ایک باقاعدہ ایپ پر کام کر رہی ہے


ویب ڈیسک April 10, 2024

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک انسٹاگرام سے مقابلہ کرنے کے لیے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرنے جا رہی ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی تصاویر اور تحریر کے لیے ایک باقاعدہ ایپ پر کام کر رہی ہے۔

کچھ صارفین کو ایسے نوٹیفکیشن موصول ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ان کی تصویر پر مبنی پوسٹ نئی 'ٹک ٹاک نوٹس' پر شیئر کی جائے گی، تا وقتکہ وہ اس کو بند کر دیں۔

سوشل میڈیا کمپنیوں کے ایک دوسرے کے فیچر نقل کرنے کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔ اس سے قبل 2020 میں انسٹاگرام ٹک ٹاک ویڈیو فیچر کی نقل ریلز کے نام سے شیئر کر چکا ہے۔

ایک تجزیاتی کمپنی کے ریسرچ ڈائریکٹر مائک پرولکس کا کہنا تھا کہ نقل کرنے کا عمل پورے سوشل میڈیا میں چلتا ہے۔ لیکن ہمیشہ اس کے کامیاب ہونے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ فی الحال کمپنی نے نوٹس ایپ کا نہ تو ڈیزائن کا تعین کیا ہے نہ ہی اجراء کی تاریخ کا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں