جڑواں شہروں میں نمازِ عید الفطر کے 4 ہزار سے زائد اجتماعات

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے


ویب ڈیسک April 10, 2024
(فوٹو: فائل)

ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں عید الفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں نماز عید کے 4 ہزار سے زائد اجتماعات ہوئے۔


وفاقی دارالحکومت میں عید کا بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ نے نماز عید ادا پڑھائی۔ نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔


نماز عید کے مرکزی اجتماع میں شہری اسرائیلی جارحیت کیخلاف غزہ اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے لے کر آئے اور نماز عید ادا کی۔ بعد ازاں فیصل مسجد کے باہر اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔


وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی نماز عید انتہائی سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی۔ لیاقت باغ، گورڈن کالج، عید گاہ شریف سمیت 3500 سے زائد مقامات پر نماز عید ادا کی گئی، جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید کے اجتماعات میں شرکت کی۔


شہریوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر پولیس نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں