ایپل کا 92 ممالک کے صارفین کے لیے سیکیورٹی انتباہ

مرسینری اسپائی ویئر حملے سے متاثر ڈیوائس صارفین کی حساس معلومات تک یہاں تک کہ کیمرا اور مائک تک رسائی ہو سکتی ہے


ویب ڈیسک April 12, 2024

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 92 ممالک کے آئی فون صارفین کے لیے سیکیورٹی انتباہ جاری کر دیا۔

انتباہ کے لیے کی جانے والی ای میل میں کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل نے ایسے مرسینری اسپائی ویئر حملے کی نشان دہی کی ہے جس کا ہدف صارفین ہیں۔ اس حملے کی مخصوص وجہ یہ ہے کہ صارف کون ہے اور کیا کرتا ہے۔

ای میل میں کہا گیا کہ مرسینری حملے سائبر جرائم اور کنزیومر میل ویئر کے مقابلے میں زیادہ نایاب اور پیچدہ ہونے کی وجہ سے علیحدہ ہوتے ہیں۔ ان منظم حملوں پر لاکھوں ڈالر کی لاگت آتی ہے اور مخصوص لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے۔ یہ حملہ عالمی سطح پر جاری ہے۔

ای میل میں مزید بتایا گیا کہ اگر آپ کی ڈیوائس مرسینری اسپائی ویئر حملے سے متاثر ہوتی ہے تو حملہ آوروں کو آپ کی حساس معلومات تک یہاں تک کہ کیمرا اور مائک تک رسائی ہو سکتی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے اکانومک ٹائمز کے مطابق تمام ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ملک بھارت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں