شیخوپورہ سے لاہور جاتے ہوئے رکشا کو حادثہ، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

شیخوپورہ: لاہور روڈ پر ای کمیونٹی کے نزدیک رکشا کو آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

امدادی ذرائع کے مطابق رکشا مسافروں کو لے کر شیخوپورہ سے لاہور جا رہا تھا کہ ایکسل ٹوٹنے کے سبب رکشا الٹ گیا، الٹنے سے رکشا میں موجود ایل پی جی سلنڈر کو آگ لگ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوراً پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، امدادی ٹیموں نے ایک شدید زخمی کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتال شفٹ کردیا جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا۔

امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نہ ہوسکی ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔