سرفراز احمد نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر قرار دے دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے محمد رضوان کو خود سے بہتر وکٹ کیپر اور بیٹسمین قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے خصوصی عید شو میں ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ’محمد رضوان کو اب میں خود سے زیادہ بہتر اور اچھا وکٹ کیپر سمجھتا ہوں‘۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب کسی کھلاڑی کو موقع ملے تو اُس کی کارکردگی میں نکھار آتا رہتا ہے اور خاص طور پر جب انٹرنیشنل میچز میں لگاتار موقع مل رہا ہو تو پرفارمنس بہت بہتر ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: نائب کپتان کی دوڑ میں محمد رضوان سب سے آگے

قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے وکٹ کیپر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعظم خان، نواز سمیت کئی بہترین وکٹ کیپر پاکستان کے پاس موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر، رضوان، شاہین اور شاداب میں بہترین کپتان کون؟ سرفراز نے بتادیا

انہوں نے تمام نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل محنت کرنے اور نتیجہ قسمت پر چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ابھی میں نے ہمت نہیں ہاری ہے اور انشاء اللہ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔