قومی کرکٹرعالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی علی یونس کا نکاح ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 12 اپريل 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

 لاہور: قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور وقار یونس کے بھائی کمنٹیٹر علی  یونس کا نکاح ہوگیا، تقریب میں قومی کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نکاح کی تقریب کا اہتمام نجی فارم ہاؤس پر کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان وقاریونس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں کپتان بابر اعظم، سابق سربراہ کرکٹ بورڈ  رمیز راجہ، سابق کپتان مصباح الحق،  محمد یوسف، وہاب ریاض،عبدالرزاق، کامران اکمل، امام الحق، مشتاق احمد اورعمران نذیر بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی رسم نکاح کل لاہور میں ہوگی

خیال رہے کہ عالیہ ریاض اور علی یونس کی چند دن پہلے منگنی ہوئی تھی۔ نکاح کے موقع پر عزیز و اقارب اور دوستوں نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔