پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کیوی ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2024
17 اپریل کو ٹرافی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس شیڈول ہے، ذرائع (فوٹو: کرک انفو)

17 اپریل کو ٹرافی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس شیڈول ہے، ذرائع (فوٹو: کرک انفو)

پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج رات گئے پاکستان پہنچے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

17 اپریل کو دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ پریس کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا۔

قومی کرکٹرز کل شام اسلام آباد کے ٹیم ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔

مزید پڑھیں: کمزور کیویز سفر سے قبل مزید نڈھال ہوگئے

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔