کلرکہار میں بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 15 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کلرکہار میں بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ کلر کہار میں موٹر وے پر پیش آیا، بس میں 45 افراد موجود تھے۔ حادثے میں  دو افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے جن میں 13 معمولی زخمی ہیں تاہم دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حادثے کے بعد موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔