کیا شاہ رخ خان زخمی ہیں؟ وائرل ویڈیو سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 اپريل 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی وائرل ویڈیو نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اداکارہ نے فلمساز آنند پنڈٹ کی بیٹی ایشوریہ کی شادی میں شرکت کی اور تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں۔

ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار لنگڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور تکلیف کے ساتھ فوٹو سیشن کیلئے آگے بڑھتے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

ویڈیو وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے شروع ہوگئے ہیں اور مداح کنگ خان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔

اداکار کے زخمی ہونے یا کسی تکلیف میں مبتلا ہونے کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ خبر یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔