ایران کا اسرائیل پر حملہ 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیے

اسرائیل نے شام اور اردن کی فضائی حدود میں ہی کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔


ویب ڈیسک April 14, 2024
اسرائیل نے شام اور اردن کی فضائی حدود میں ہی کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ایران نے درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی، درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ''آپریشن مکمل ہوا! سفارتخانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کیا''

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر اسرائیل پر داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں کو روکا گیا تو انہیں بھی نشانہ بنائیں گے۔

ترجمان صیہونی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے تاہم طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی شہروں پر ایمرجنسی لگادی ہے تاہم ہم کوشش کریں گے کہ ڈرونز اور میزائلوں کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر جشن

ادھر ایک اسرائیلی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائیڈن اپنی چھٹیاں منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں انہوں نے ایرانی حملے کا جائزہ لیا، انہیں ایرانی حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا حملہ روکنے کیلیے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کی قیمت چکانا پڑی؛ رپورٹ

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل میں ہمارے ہزاروں لوگ موجود ہیں، ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے وقف، دفاعی مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کامیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

واضح رہے کہ تمام ایرانی حملے کے باعث پڑوسی ممالک کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں