پسند کی شادی کے کیا نقصانات ہیں درِفشاں سلیم نے بتادیا

شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، اداکارہ


ویب ڈیسک April 14, 2024
شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، اداکارہ (فوٹو: فائل)

پاکستان کی خوبرو اداکارہ درِفشاں سلیم نے پسند کی شادی سے متعلق اپنے خیالات کا برملا اظہار کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر ایک مارننگ شو کے دوران اداکارہ درِفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے، نئی شادی کے ابتدائی دو ماہ کی چاہت کے عنصر بھی باقی نہیں ہوتا"۔

پسند کی شادی کے حوالے سے دوسرا نقطہ رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ "پہلے کافی جان پہنچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے"۔

تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ "پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈراما 'عشق مرشد' عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں