امریکا نے فوجی کارروائی کی تو رد عمل دیں گے، ایران

ویب ڈیسک  پير 15 اپريل 2024
حملے اسرائیلی جارحیت کا جواب تھے، ایران:فوٹو:ویب ڈیسک

حملے اسرائیلی جارحیت کا جواب تھے، ایران:فوٹو:ویب ڈیسک

 نیویارک: ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے فوجی کارروائی کی تو دفاع کا حق استعمال کریں گے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ حملے اسرائیلی جارحیت کا جواب تھے۔  ڈرونز اور میزائلوں سے کسی شہری کو نہیں بلکہ  اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے حق میں کیا۔

ایرانی مندوب نے امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے رویے کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ممالک ہیں جو فلسطینی عوام کی نسل کشی کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ یہی ممالک ہیں جو غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار اسرائیل کو قرارنہیں دے رہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پرحملہ، سلامتی کونسل کا اجلاس بغیرنتیجے کے ملتوی

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تو ردعمل کا حق استعمال کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔