’’طیارے میں جگہ نہیں ہے‘‘ پی آئی اے 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی

جدہ سے مسافروں کو اسلام آباد آنا تھا لیکن پی آئی اے نے 50 مسافروں کو گنجائش نہ ہونے کا کہہ کر بٹھانے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک April 15, 2024
فائل فوٹو

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 942 پچاس مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ میں جگہ نہیں تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جدہ سے عمرہ زائرین کو گزشتہ روز اسلام آباد آنا تھا لیکن پی آئی اے کے عملے نے پچاس مسافروں کو جہاز میں گنجائش نہ ہونے کا کہہ کر معذرت کرلی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50 مسافروں کو جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ہوٹل پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو لے کر واپس پہنچ جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ پرواز پر زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں جنہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں