راولپنڈی کم عمر لڑکے سے مبینہ اجتماعی بدفعلی ملزم گرفتار
ملزمان بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بھی بناتے رہے، مدعی مقدمہ
راولپنڈی کے علاقے 22 نمبر چونگی کے قریب 16 سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان میں سے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اجتماعی زیادتی سے متاثرہ لڑکے کے باپ نے بتایا کہ ملزمان عدیل، حمزہ اور بلال نے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بھی بناتے رہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا ہے کہ دیگر دو ملزمان حمزہ اور بلال کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے گا۔
ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے کے لیے متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کرایا جا رہا تاکہ ڈی این اے سمیت دیگر اہم ثبوت حاصل کیے جا سکیں۔