آسٹریلیا میں چیونٹیوں کی پُراسرار قسم دریافت

ماہرین نے چیونٹی کی اس قسم کا نام ہیری پورٹر سیریز کے کردار لارڈ وولڈمورٹ پر رکھا ہے


ویب ڈیسک April 16, 2024

سائنس دانوں نے آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت کر لی۔

شمال مشرقی آسٹریلیا کے پِلبارا خطے میں محققین نے مدھم پیلے رنگ کی پتلی اور لمبی ٹانگوں والی چیونٹی دریافت کی ہے جو تیز دھار جبڑے رکھتی ہے۔ جبکہ زیر زمین ماحول اس کا مسکن ہے۔

ماہرین نے چیونٹی کی اس قسم کا نام ہیری پورٹر سیریز کے کردار لارڈ وولڈمورٹ پر 'لیپٹینیلا وولڈمورٹ' رکھا ہے۔

یورنیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ڈاکٹر مارک وونگ اور بینیلونگیا انوائرنمنٹل کنسلٹنٹ کی جین مک رائی نے اس نئی قسم کے متعلق تفصیلات جرنل زُو کیز میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں پیش کیں۔

محققین کو اس قسم کی دریافت آسٹریلیا کے خشک پِلبارا خطے میں زیر زمین جانوروں پر کی جانے والی تحقیق کے دوران ہوئی۔ محققین نے موقع پر اس قسم کی صرف دو چیونٹیوں کا مشاہدہ کیا۔

ایل وولڈمورٹ اپنے انتہائی پتلے جسم اور لمبی اور باریک ٹنگوں اور اینٹینا کی وجہ سے چیونٹیوں کی دیگر اقسام سے بالکل مختلف ہے۔

سائنس دانوں کو اس چیونٹی کی دریافت زمین سے 25 میٹر کی گہرائی میں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں