سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2024
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والوں کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے:فوٹو:ویب ڈیسک

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والوں کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے:فوٹو:ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی پولیس حکام کے مطابق سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے وکی صاحب گپتا اور ساگرشری جوگندر پال کو ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔

مزید پڑھیں: فائرنگ واقعے پر سلمان خان کے والد سلیم خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اداکار سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پر اتوار کی صبح 2 موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگایا۔

مزید پڑھیں: فائرنگ کا واقعہ، سلمان خان کا گھر چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے سے انکار

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کی تھی۔ لارنس بشنوئی مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور دیگر ہائی پروفائل شخصیات کے قتل کے الزام میں دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔ لارنس بشنوئی نے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔