پی ایس ایل 10 چیئرمین پی سی بی نے ایونٹ کے انعقاد سے متعلق لب کشائی کردی

تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جاسکے، محسن نقوی


ویب ڈیسک April 16, 2024
تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جاسکے، محسن نقوی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے اگلے ایڈیشن کیلئے '' بہترین ممکنہ ونڈو'' تلاش کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایونٹ بین الاقوامی وعدوں سے متاثر نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے جس کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ دسویں ایڈیشن کیلیے ونڈو کی تلاش بڑا چیلنج بن گئی

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے برس پی ایس ایل اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ٹکراؤ ہوسکتا ہے، بورڈ اگلے سال اپریل اور مئی میں ونڈو تلاش کرسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ ساتھ لیگ کے انعقاد کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ انٹرنیشنل کیلنڈر میں مستقل ''ونڈو'' نہ پا سکی

واضح رہے کہ دسواں ایڈیشن موجودہ معاہدوں کے تحت آخری ایونٹ ہوگا، اس کے بعد ٹیموں کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے، ساتھ موجودہ فرنچائزز کے کنٹریکٹس کی بھی تجدید ہوگی، برانڈ کی قدر برقرار رکھنے کیلیے کامیاب انعقاد بیحد ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں