9 مئی کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے وارنٹ منسوخ ضمانتیں منظور

سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے عدا لت نے ریکارڈ طلب کرلیا


ویب ڈیسک April 16, 2024
(فوٹو: فائل)

9 مئی واقعات سے متعلق کیسز میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ اور ضمانتیں منظور ہو گئیں۔


انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔


دوران سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیشن جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی استقبال کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔


وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی مجموعی طور پر سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ عدالت نے شخصی ضمانت پر ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا ریکارد طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں