امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے مرکزی شاہراہیں بند

مظاہرین نے ریاست الینوائے، کیلی فورنیا، نیویارک اور پیسیفک نارتھ ویسٹ کی مرکزی سڑکیں بند کردیں


ویب ڈیسک April 16, 2024
مظاہرین نے ریاست الینوائے، کیلی فورنیا، نیویارک اور پیسیفک نارتھ ویسٹ کی مرکزی سڑکیں بند کردیں

غزہ میں فوری جنگ بندی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں امریکا کی مختلف ریاستوں الینوائے، کیلی فورنیا، نیو یارک اور پیسیفک نارتھ ویسٹ میں شہروں کی بڑی تعداد نے مظاہرے کیے اور شدید نعرے بازی کی۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست الینوائے، کیلی فورنیا، نیویارک اور پیسیفک نارتھ ویسٹ کی مرکزی سڑکوں پر غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں پر اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین میں بڑی تعداد طلبا کی تھی۔

مظاہرین کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے امریکا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں کو جانے والے راستے بند ہوگئے جس میں گولڈن گیٹ اور بروکلین پل سمیت مصروف مغربی کوسٹل ہائی وے شامل ہے۔

شکاگو پولیس نے ہوائی اڈّوں کو جانے والے راستوں کو کھولنے کے لیے مظاہرین پر تشدد کیا اور 50 سے زائد فراد کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ٹریفک میں پھنسے افراد اپنی کاریں اور سامان کو چھوڑ کر پیدل ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوئے۔ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں