ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

ملازمین کی برطرفی میرے لیے ہمیشہ سے تکلیف دہ رہی ہے، ایلون مسک


ویب ڈیسک April 16, 2024
ایلون مسک نے ٹیسلا سے 10 فیصد ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کرلیا، فوٹو: فائل

ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اپنی کمپنی ٹیسلا کے 10 فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عالمی خبر رساں کے مطابق ایلون مسک نے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفی کی وجہ کمپنی کو ہر 5 سال بعد منظم کرنے اور ترقی دینے کی کوشش ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی کی ترقی کے لیے لاگت میں کمی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے اور اس کے لیے ہر پہلو کو دیکھنے کے بعد 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔

ایلون مسک کے بقول ملازمین کی برطرفی میرے لیے ہمیشہ سے تکلیف دہ عمل رہا ہے لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں۔ دوسری جانب ایلون مسک کے اس بیان کے بعد ٹیسلا کے سینئر نائب صدر سمیت دو بڑے عہدیداروں نے استعفی دیدیا۔

یاد رہے کہ ٹیسلا آئندہ برس کی دوسری ششماہی میں روبوٹیکسی لانچ کرنے والی ہے جس کی قیمت 25 ہزار ڈالرز تک ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں