وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف

تحقیق میں وزن کم کرنے والی ادویات اور خودکشی کے خیالات کے درمیان تعلقات کے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے ہیں


ویب ڈیسک April 17, 2024

یورپی یونین کی ایجنسی برائے ادویات کو ایک تحقیق میں وزن کم کرنے والی ادویات اور خودکشی کے خیالات کے درمیان تعلقات کے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

ریگولیٹر نے نو ماہ تک ذیا بیطس اور وزن کم کرنے والی ادویات کے متعلق تحقیقات کیں۔

دستیاب شواہد کا معائنہ کرنے کے بعد یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی فارماکو ویجیلینس رسک اسسمنٹ کمیٹی (جو ادویات کے نقصان کو دیکھتی ہے) کا کہنا تھا کہ پروڈکٹ کی معلومات میں کسی اپ ڈیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

تحقیق کے نتائج ای ایم اے کے دسمبر میں تحقیق کا دائرہ کار جی ایل پی-1 ریسیپٹر ایگنسٹ نامی وزن کم کرنے اور ذیا بیطس کی ادویات تک بڑھانے کے بعد آئے جس کا مقصد معاملے کی مزید تحقیق کے لیے دوا سازوں سے زیادہ ڈیٹا کا حصول تھا۔

محققین کی جانب سے یہ تجزیہ جولائی میں آئس لینڈ میں صحت کے نگراں ادارے کی جانب سے تین مریضوں کے کیسز کی نشان دہی کے بعد شروع ہوا تھا۔ ان مریضوں نے نووو نورڈسک کی دوا استعمال کی تھی جس کے بعد ان میں خود کشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات آنے لگ گئے تھے۔

اس معائنے میں ان ادویات کو دیکھا گیا جن میں یا تو سیمگلوٹائیڈ تھی یا لِراگلوٹائیڈ (دونوں مرکبات جی ایل پی-1 کو ہدف بناتے ہیں) تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں