اقراء عزیز کے حمل کی خبروں پر یاسر حسین کا ردعمل سامنے آگیا
جولائی 2021 میں اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی
شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کے حمل سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
اقراء عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصاویر میڈیا پر آئیں جس پر یہ خبریں گرم ہوگئیں کہ اداکارہ جلد دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سخت بیان دیا ہے۔
اداکار نے سوشل میڈیا پیج پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا تو جلد (بچہ) ہوجائے گا، ابھی نہیں ہورہا، ابھی آرام کریں۔
واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور جولائی 2021 میں اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔