حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا

کراچی ائیر پورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی


ویب ڈیسک April 18, 2024
ملک بھر کے 9 ائیرپورٹس پر حج فلائٹس آپریٹ ہوں گی:فوٹو:فائل

وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

پاکستان سے عازمین حج کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا جو 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر حج آپریشن ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق جن ائیرپورٹس پر حج پروازیں آپریٹ ہوں گی ان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، کوئٹہ ، سکھر، سیالکوٹ ، رحیم یار خان شامل ہیں۔ پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

کراچی ائیرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ سروس ہوگی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔حج فلائٹ آپریشن میں 4 ائیر لائنز سعودی ائیرلائن، پی آئی اے، سیرین اور ائیر بلیو حصہ لیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں