سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار

ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا


ویب ڈیسک April 18, 2024
سعودی پولیس نے قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا

سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملعون شخص نے قرآنی آیات پر نامناسب آڈیو پیغام بنایا تھا جس میں احکام ربانی کا مذاق اُڑایا تھا (نعوذ باللہ) اور اس آڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔

جس پر صارفین نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سعودی عرب میں اسلام اور عوامی اخلاقیات سے متصادم جرائم کی بیخ کنی کے لیے کی گئی۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں مذاہب، آسمانی کتب اور مقدس شخصیات کی اہانت پر سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں