بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز21 ریاستوں میں ووٹنگ

پہلےمرحلے میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 21 کے لیے پولنگ ہو رہی ہے


ویب ڈیسک April 19, 2024
بھارتی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کے اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے درمیان مقابلہ ہے:فوٹو:فائل

بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (پارلیمنٹ) کی 102 سیٹوں کے لیے 21 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ لوک سبھا کے انتخابات 7 مرحلوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔

جن ریاستوں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا ہے ان میں تامل ناڈو، راجھستان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، ارونا چل پردیش، میگھیالہ ،میزو رام اور دیگر شامل ہیں۔

بھارتی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی بی جے پی کے دیگرجماعتوں کے ساتھ اتحاد این ڈے اے اور اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ انتہا پسند بی جے پی نے انتخابات میں لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 370 پر کامیابی حاصل کرنے کے دعوے کیے ہیں۔

گزشتہ انتخابات میں بی جے پی نے 303 اور ان کے اتحاد نے مجموعی طور پر353 نشستیں حاصل کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں