کینیا ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک

صدر نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک April 19, 2024
کینیا کے آرمی چیف دیگر 9 افسران سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آرمی فرانسس اوگولا اور دیگر 9 فوجی افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق صدر ولیم روٹو نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کی اور اسے ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے 3 روزہ قومی یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا۔

صدر ولیم روٹو نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک کی تقریباً تمام ہی اعلیٰ فوجی قیادت کی ہلاکت کے پیش نظر ملک کی دفاعی معاملات پر قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

صدر ولیم روتو نے بتایا کہ کینیا کی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اومونڈی اوگولا دیگر 9 اعلیٰ فوجی افسران کے ہمراہ دارالحکومت نیروبی سے شمالی علاقوں کے عسکری دورے اور ایک اسکول کی تزئین و آرائش کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ابھی ملک کے نئے آرمی چیف کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں