امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں وزیر خارجہ

اسرائیل نے ایران حملے سے متعلق امریکا کو پیشگی اطلاع دی تھی، اطالوی وزیرخارجہ


ویب ڈیسک April 20, 2024
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، انٹونی بلنکن:فوٹو:فائل

امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں۔

اٹلی میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کے ایران پرحملے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واشنگٹن کو حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق تبصرے سے گریز کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں جاری خطرناک جنگی کارروائیوں کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں