پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل

واقعہ پشتخرہ نوے کلی میں پیش آیا، پولیس نے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک April 20, 2024
فوٹو: فائل

پشاور میں معمولی تکرار کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں پشتخرہ کے علاقہ نوے کلی میں قتل کا یہ واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا اور واقعے کے بعد جائے وقوع سے شواہد جمع کیے۔

پولیس کے مطابق چند افراد کے ساتھ تکرار کے بعد عمیر نامی ملزم نے فائرنگ کے سب انسپکٹر کو قتل کیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں