امریکا میں ڈانس پارٹی پر فائرنگ؛ 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 21 اپريل 2024
امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، فوٹو: امریکی میڈیا

امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، فوٹو: امریکی میڈیا

 واشنگٹن: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک ڈانس پارٹی پر فائرنگ میں 2 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میمفس میں جس تقریب پر فائرنگ کی گئی وہاں 300 کے قریب افراد موجود تھے۔ تقریب میں افراتفری مچ گئی اور شرکا خوف زدہ ہوکر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قاتل اور مقتولین کے درمیان بھی کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

اس اندھے کیس کی تفتیش میں اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

امریکا میں اسلحہ کی فراوانی اور گینگ وار کے باعث ایسے واقعات عام ہیں۔ عوام نے متعدد بار حکومت سے اسلحہ کی خرید و فروخت کے قوانین کو سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔