بلوچستان میں پہلی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک April 22, 2024
فوٹو؛ فائل

بلوچستان میں حکومت نے صوبے کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا اورپیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جاررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں