ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 23 اپريل 2024
ملائشییا کی نیوی ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرا کر تباہ، فوٹو: رائٹرز

ملائشییا کی نیوی ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرا کر تباہ، فوٹو: رائٹرز

کوالا لمپور: ملائیشیا کے نیوی فوج کی تربیتی مشقوں کے دوران دو ہیلی کاپٹرز فضا میں ہی آپس میں ٹکرا کرتباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ جنگی مشقیں ریاست پیراک میں لوموت نیول بیس پر پیش آیا۔ دونوں ہیلی کاپٹرز لوموت اسٹیڈیم کے اوپر کم اونچائی پر پرواز کر رکھے تھے۔

ہیلی کاپٹرز تصادم کے بعد زمیں بوس ہوگئے اور ان میں آگ بھڑک اُٹھ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ہیلی کاپٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔

حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نچلی پرواز کے دوران ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے پچھلے روٹر بلیڈ سے ٹکرا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے بقول اس ٹکراؤ کے بعد دونوں ہیلی کاپٹرز پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہو کر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگئے۔

ملائیشیا کی بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔