نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

پولیس نے بتایا کہ بیوی اور اس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 24, 2024
پولیس نے بتایا کہ بیوی اور اس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں تحفے دینے کے معمولی تنازعہ پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 35 سالہ شخص کو اس کی بیوی کے گھر والوں نے تشدد کرکے قتل کر ڈالا کیونکہ وہ اپنی بہن کو اس کی شادی پر سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹیلی ویژن تحفے میں دینا چاہتا تھا جس پر اس کی بیوی اس سے ناراض تھی۔

پولیس نے بتایا کہ چندر پرکاش مشرا کو اس کی بیوی اور سسرال والوں نے جان سے مار دیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے بارہ بنکی کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔

نند کی شادی 26 اپریل کو ہونی تھی اور اس کا بھائی اپنی بہن کو سونے کی انگوٹھی اور ایک ٹیلی ویژن تحفے میں دینا چاہتا تھا۔ تاہم چندر پرکاش کی بیوی اس بات سے ناراض تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ مشتعل ہوکر بیوی نے "چندر پرکاش کو سبق سکھانے" کے لیے اپنے بھائیوں کو بلالیا، جنہوں نے بہنوئی کو تقریباً ایک گھنٹے تک ڈنڈوں سے پیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں