پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے بابراعظم

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے اچھا موقع ہے، رضوان کی انجری سنگین نہیں، پریس کانفرنس


ویب ڈیسک April 24, 2024
(فوٹو: فائل)

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سیریز جیتیں، پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھیں گے، ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کھیل رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پرمشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوشش ہے کہ ( نیوزی لینڈ کے خلاف ) سیریز جیتیں، مجھے سب لڑکوں پر یقین ہے، یہی لڑکے اچھا کھیل پیش کریں گے،انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے تیاریاں کرنے کے لیے یہ سیریز ایک اچھا موقع ہے، اسی لیےمختلف کمبینیشن آزما رہے ہیں، کوشش ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی

بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں مختلف تجربے کیے جا سکتے ہیں کیونکہ مقصد ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم تیار کرنا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم ہر کھلاڑی کو موقع دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سب کھلاڑی تیار رہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھا کرنا مقصد ہے اور مثبت ذہنیت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق سوال کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ فٹنس پر سب کھلاڑی کام کررہے ہیں، فٹنس کے حوالے سے کاکول کیمپ کا فائدہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں