جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوںجرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا واوڈا

میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کرکے جان بچانے والوں میں سے نہ تھا،سینٹ میں خطاب


ویب ڈیسک April 25, 2024
بھٹو کو پھانسی دینے والے کا احتساب کیوں نہیں ہوا؟، نظام بدلنا ہوگا،جب کسی کے نکاح کو نہیں مانیں گے توباقی چیزیں کس کام کی؟،حلف اٹھالیا (فوٹو اسکرین گریپ)

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں کا دفاع کرنے والوں کی تذلیل قبول نہیں ،سینٹربنوانے پر اپنے والدین،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا شکر یہ ادا کرتا ہوں،مجھے پارٹی کو آئینہ دیکھانے پرپی ٹی آئی سے نکالا گیا۔

میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف پریس کانفرنس کرکے جان بچانے والوں میں سے نہ تھا،جس وقت مجھے صحیح بات کہنے پر پارٹی سے نکالا گیا، تو پارٹی ستاروں سے باتیں کررہی تھی اور چیئرمین صاحب چاند سے باتیں کررہے تھے۔جمعرات کو سینٹ میں حلف اٹھانے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اب ایوان بالا میں رولز بنانا ہوں گے، پگڑیاں اچھالنا بند ہونا چاہیے،جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوگا۔

6 کو 9 اور 9کو 6کرنا جب تک بند نہیں ہو گا تب تک پاکستان ٹھیک نہیں ہو گا، ہم اپنے نظام کی وجہ سے 149ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔اگر ایک حلف نامہ مجھ ہم پر لاگو ہے تو وہ حلف نامہ پاکستان کے تمام ججوں، سارے جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا، اگر نہیں ہے تو ہم لاگو کرائیں گے، جب تک ہمارا نظام نہیں بدلے گا ہم نہیں چل سکتے۔نظام ٹھیک ہونے تک نہ ورکر نہ لیڈر نہ پروڈکشن آرڈر کسی کام کے نہیں ہوں گے۔جب کسی کے نکاح کو نکاح نہیں مانیں گے اور ہمارے بیڈ روم تک محفوظ نہیں ہوں گے تو یہ سب چیزیں کس کام کی ہیں۔

مائیں سب کی سانجھی ہیں ،میری والدہ ڈیٹھ بیڈ پر تھی، قانون کے نام پر مجھے بلایا گیا،بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی، ہمیں کئی سالوں بعد آکر پتہ چلا کہ مجرم کون تھا۔زرداری صاحب کو کئی سال جیلوں میں رکھا گیا،کس قانون کے تحت نواز شریف کی چلتی حکومت گرائی گئی؟ بانی پی ٹی آئی کی چلتی حکومت گرائی گئی؟ سیاسی لوگوں کا کام سزا جزا کا تھا۔ریکوڈک میں اربوں ڈالر کا نقصان کون بھرے گا؟ملک کے ساتھ بہت تماشہ ہوگیا اب نہیں ہونے دیں گے، قانون بنائیں گے تو عمل بھی کروائیں گے۔کسی کو حق نہیں دیں گے کہ وہ باہر سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ جاری کردے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج ایوان میں پہلا دن ہے، وہ کسی کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتے،اس ایوان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو چاروں طرف کھیل رہے ہیں۔ ہمیں ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی دینے والے کا احتساب کیوں نہیں ہوا؟ انہیں سزا کیوں نہیں دی گئی؟ نسلہ ٹاور کے معصوم بچوں کو بے گھر کردیا گیا ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ، ان کے بچے، والدین سب دوسرے ملک کی شہریت کے اہل تھے مگر دوسری شہریت نہیں لی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک جگہ ناکام ہوئی تو ان کی مدد کی مگر کوئی کریڈٹ نہیں لیا۔ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بقا کے لئے اس ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکی مفاد میں اکٹھا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ بہت ہوگیا اب آﺅ مثبت سیاست شروع کرو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں