شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 23 مسافر جاں بحق 11 زخمی

مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ، زخمیوں کے لیے خون کی اپیل


ویب ڈیسک May 03, 2024
مسافر بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے (فوٹو: اسکرین گریب)

شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گونر فارم کی حدود میں شاہراہ قراقرم پر راولپنڈی سے گلگت جانے والے مسافر بس کھائی میں جا گری، جس میں 23 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔


نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مارکوپولو کی بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کرکے زخمیوں کے لیے خون کی اپیل کی گئی ہے۔


دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق بس حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔


پاک فوج نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں