آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ

بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کا اعزاز حاصل کرلیا


ویب ڈیسک May 11, 2024
بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کا اعزاز حاصل کرلیا (فوٹو: فائل)

آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابراعظم ایک ایک بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرش ٹیم نے پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تاہم شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے

بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20۔

بابر اعظم: 77

ایرون فنچ: 76

مہندرا سنگھ دھونی: 72

ایون مورگن: 72

کین ولیمسن: 71

دوسری جانب آئرلینڈ کیخلاف دوسرے یا تیسرے ٹی20 میں فتح حاصل کرتے ہیں تو بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے، اسوقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی 38 ویں ففٹی؛ ریکارڈ میں کوہلی کے برابر آگئے

اس فہرست میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں