جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ

میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھ سے کباب کی قیمتوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، جرمن چانسلر


ویب ڈیسک May 12, 2024
[فائل-فوٹو]

جرمنی میں لیفٹ پارٹی نے حکومت سے کبابوں کی قیمتوں میں سبسڈی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ عوام بالخصوص نوجوان طبقے کی جانب سے کبابوں کی قیمت کو لے کر تحفظات سامنے آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں لیفٹ پارٹی نے تجویز پیش کی کہ کباب کی ڈشز پر 4.90 یورو سبسڈی دی جائے جبکہ نوجوانوں کے لیے یہ 2.50 یورو ہونی چاہیے۔

کباب جرمنی کے قومی پکوانوں میں سے ایک ہے جس کی فی الحال اوسطاً قیمت 7.9 یورو کے قریب ہے۔ لیفٹ پارٹی نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دن بہ دن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اس کی قیمت بھی مزید بڑھے گی۔

کباب کی قیمت جرمنی میں ایک مذاق بن گئی ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان سے کباب کی قیمتوں کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔

دوسری جانب لیفٹ پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن کیتھی گیبل نے ایک بیان میں کہا کہ جب نوجوان چانسلر اولاف کو روک روک کر کباب کو سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو پھر یہ مذاق نہیں رہتا، بلکہ ایک سنگین مسئلہ بن جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں