شادی کی تقریب میں ایک عجیب و غریب بن بلائے مہمان کی آمد

دلہن مسز مسٹیک مورس نے جب پہلی بار اسے دور سے دیکھا تو انہیں لگا کہ شاید کوئی گائے کا بچہ آگیا ہے


ویب ڈیسک May 12, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک خاتون کی شادی میں ایک انوکھے بن بلائے مہمان نے شرکت کی جو کہ ایک خاتون تھی جن کا دعویٰ تھا وہ بلی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم خاتون تقریب کے قریب ہی گھانس پر بلی کی طرح گھٹنوں کو ہاتھوں کے بل بیٹھ گئیں اور تقریب دیکھتی رہیں۔

یہ واقعہ ریاست اوکلاہوما میں ہورہی ہی ایک خاتون کی شادی میں پیش آیا جس میں تقریباً 100 مہمان شریک تھے کہ اتنے میں ایک خاتون جنہوں نے بلی کا ماسک، اس کے نقلی کان اور جعلی دم لگائی ہوئی تھی، تقریب کے قریب آکر گھانس میں بیٹھ گئیں۔ خاتون کا ماننا تھا کہ وہ انسان نہیں بلکہ ایک بلی ہیں۔

دلہن جن کا نام مسٹیک مورس تھا، انہوں نے جب پہلی بار اسے دور سے دیکھا تو سوچا کہ شاید کوئی گائے کا بچہ آگیا ہے لیکن جیسے ہی لوگ تقریب کے دوران اس کے قریب سے گزرے تو تمام لوگ حیران رہ گئے کہ وہ ایک انسان تھی جو بلی کی نقل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔
@xxshadowslightxx

she looked so beautiful tho 🥰 @Mistique 🫣 #weddingstorytime #weddingtiktok #wedding #fypシ #fyp #furrytiktok

♬ Confidence (sped up version) - Ocean Alley
" data-video-id="7362836510342794542">
@xxshadowslightxx she looked so beautiful tho @Mistique #weddingstorytime #weddingtiktok #wedding #fypシ #fyp #furrytiktok ♬ Confidence (sped up version) - Ocean Alley


مسز مسٹیک مورس کا اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک چیز جو بہت ہی خراب لگی وہ یہ تھی کہ بہت سے لوگ مجھ سے زیادہ اس 'بلی' پر توجہ دے رہے تھے۔ سب کو یہ عورت واقعی عجیب لگ رہی تھی۔

مسز مسٹیک نے مزید بتایا کہ تقریب شروع ہو کر ختم بھی ہوگئی اور اس پورے وقت میں بلی والی عورت گھانس پر ہی بیٹھ کر ہم کو دیکھتی رہی۔ تاہم تقریب کے بعد وہ جیسے خاموشی سے آئی تھی، ویسے ہی خاموشی سے چلی بھی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں